منڈی بہاؤالدین:پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: افضال احمد وڑائچ

منڈی بہاوالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے وارڈز، ٹراما سنٹر،ایمرجنسی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایم ایس ڈاکٹر خالق داد نسوانہ بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر(کوآرڈینیشن) گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version