منڈی بہاوالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ایڈیشنل کمشنر(کوآرڈینیشن) گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ نے منڈی بہاو الدین سٹی رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں صفاء ستھرائی اور صارفین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا، جہاں مرد، خواتین و بزرگ شہریوں کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمداور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازار میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کے ذریعیاشیائے خوردونوش، آٹا، گھی، چینی،پھلوں،گوشت اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے،رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے ریٹس اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد استفادہ حاصل کررہی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ کا منڈی بہاو الدین سٹی رمضان بازار کا اچانک دورہ
