گجرات(نمائندہ خصوصی)محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے روز ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مہینے کی مناسبت سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز، ڈاکٹر اعجاز بشیر نے شرکت کی، اس موقع پر 300 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کے سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر مستحق افراد کی مدد کی جارہی ہے، ڈیسنٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال مستحق افراد میں راشن تقسیم کر رہی ہے، مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کی پر ممکن مدد کی جائے گی۔




