اپریل 19, 2026

گجرات چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ تجدید کی اہم میٹنگ کا انعقاد

گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبر شپ تجدید برائے سال 25-2024 کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبرنے کی،میٹنگ میں، حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ،محمد معصوم قمر نائب صدر حاجی اعظم شاہد، حاجی اشرف جنجوعہ، عدیل الرحمن چوہدری، چوہدری علی حسن، شکیل احمد قریشی ایگزیکٹو ممبران، ثوبان ظہیر بٹ سابق صدر، باؤ منیر پشاوری، ملک مظہر اعوان سابق نائب صدور، راجہ آصف نوید، مرزا الطاف بیگ، راجہ اعجاز احمد سابقہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ممبرشپ تجدید کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبرنے ممبرشپ تجدید کی رپورٹ پیس کی اور کہا کہ ہم اب تک اپنا آدھے سے زیادہ ٹارگٹ حاصل کر چکے ہیں لیکن اب بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں چیئرمین رنیول کمیٹی چوہدری توصیف عبداللہ اور ہیلپ ڈیسک کنوینرز کی کارکردگی کو بھی سراہتا ہوں۔ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر نے کہا کہ تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں محنت کریں اور جو ممبران رہ گئے ہیں ان کی جلد ازجلد تجدید کروائیں۔ میٹنگ میں ڈنگہ سے سو فیصد تجدید کروانے پر حاجی اشرف جنجوعہ اور سرائے عالمگیر سے سو فیصد تجدید کروانے پر چوہدری عدیل الرحمن، مرزا الطاف بیگ اور راجہ آصف نوید کو بھی سراہا گیا۔