گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی اور ریٹ لسٹ کے اجراء کا عمل بروقت مکمل کریں، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، ڈیمانڈ کے مطابق منڈی میں اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں، آلو، پیاز پر خصوصی توجہ دی جائے، گراں فروشی اور ذخیر اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تاجران، آڑھتی حضرات کو چیک کیا جائے، مارکیٹ میں قیمتیں میں اعتدال کے لیے ڈیمانڈ کو پورا کیا جائے، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔




