وزیرستان میں پاک فوج پر خود کش حملہ کی شدید مزمت اور شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ، صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ

اسلام آباد (پ ر ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSرجسٹرڈ کے بانی و منتخب صدر غلام مرتضیٰ جٹ ،مرکزی کابینہ و ممبران کور کمیٹی نے شمالی وزیر کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کے طرف سے پاک فوج پر خود کش حملہ کی شدید مزمت کرتے ہیں اور دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ورثاء کو صبرو جمیل عطاء فرماٸے آمین حملہ میں زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوٸے دہشتگردوں کے مزموم عزاٸم خاک میں ملا دٸے اور بہادری سے لڑتے ہوئے 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا۔پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی بھی اور کوٸی بھی فراموش نہیں کر سکتا پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گرد کسی بھی صورت اپنے ناپاک عزاٸم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

Exit mobile version