عدالتی اشتہارات کیلٸے معزز عدالت لاہور ہاٸی کورٹ سے انصاف کے منتظر ہیں ، صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ

اسلام آباد ( پ ر)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں عدالتی اشتہارات کیلٸے معزز عدالت لاہور ہاٸی کورٹ کی انتظامی کمیٹی سے انصاف کی امید لگاٸے بیٹھے ہیں اور لوکل/ریجنل اخبارات کو انکے حقوق دلانے تک جدوجہد جاری رہیگی عدالتی اشتہارات کی منظوری کیلٸے پنجاب بھر کے لوکل/ریجنل اخبارات کو APRNSکے پلیٹ فارم سے ریلیف دلوا کر ہی دم لینگے اس سلسلہ میں سب لوکل/ریجنل اخبار نویس و ذمہ داران کو عید کے بعد لاہور آنے کی دعوت دینگے اور APRNSکے پلیٹ فارم پر انکو ریلیف دلوا کر ہی دم لینگے
مرکزی ترجمان
aprnspakistan@gmail.com
03005220878

Exit mobile version