کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ "کبجی” جامعہ کراچی کی پروفیسر اور ترقی پذیر دنیا کیلئے سائنس میں خواتین کی تنظیم کی سیکریٹری پاکستان نیشنل چیپٹر ڈاکٹر صائمہ سلیم نے ویمن آف دی ایئر سنہ دو ہزار چوبیس عیسوی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ڈاکٹر صائمہ سلیم کو مذکورہ ایوارڈ رشین سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر، کراچی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر صائمہ سلیم کی حیاتیاتی علوم میں کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات اور سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ میتھمیٹکس میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انکے غیر متزلزل عزم، مثالی قیادت، صنفی مساوات، خواتین سائنسدانوں کی رہنمائی اور سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ میتھمیٹکس میں خواتین کو آگے بڑھانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کے اعتراف میں انہیں ویمن آف دی ایئر ایوارڈ دو ہزار چوبیس سے نوازا گیا ہے۔
کبجی کی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ سلیم نے ویمن آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، جامعہ کراچی
