سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پنجاب میں ایئر ایمبولینس کی فراہمی کا معاملہ,پنجاب حکومت کا ائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ,ائیر ایمبولینس کی خریداری کےلیے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی.کمیٹی میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور سیکریٹری فنانس شامل ہونگے.پنجاب حکومت مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی.پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا.ائیر ایمبولینس جیٹ موٹروے پر لینڈنگ کرسکیں گے.ائیر ایمبولینس پنجاب کےعوام کا حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف.ائیر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف.اللہ کرے کہ جلد ائیر ایمبولینس منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
پنجاب حکومت کا ائیر ایمبولینس منصوبہ , ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ
