سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر چوہدری محمد بلال عمرہ کی سعادت حاصل کے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔چاہنے والوں کی طرف سے ان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان اور وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستے بھی پیش کئے۔سب انسپکٹر چوہدری محمد بلال اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے اچھی شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کھجور و آب زم زم سے ان کی تواضع کی۔





