سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر)نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپٹ مافیا کا راج چل رہا ہے کرپشن بڑے ملازمین نے کی اور سنا ہے نشانے پر چھوٹے ملازمین ہیں: صداقت مغل کشمیری
کسی بھی ادارے میں کرپٹ عناصر کو تعفظ فرائم کرنے کا مطلب ہے کے عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننا، لہزا ریاست بالخصوص نیلم کی عوام کو اداروں میں کرپٹ ملازمین کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے ہیڈکوارٹر سے جاری پریس رلیز کے مطابق تنظیم کے سربراہ صداقت مغل کشمیری نے کہا کتنی بدنصیبی کی بات ہے کے عوام ریاست کے خون پسینے سے ایسے ایسے سفید ہاتھی پالے جا رہے ہیں جو عوام کو کسی قسم کا فائدہ دینے کے بجائے الٹا لوٹ مار کے اڈے بنے ہوے ہیں ان میں نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ سرفہرست ہے اور اس ریاست کا عجیب قانون ہے کے بیس بیس سال سے ملازمین بالخصوص نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایڈمین کو ایک ہی جگہ پر رکھا ہوا ہے تاکہ وہ دل کھول کر کرپشن کر سکے کرپشن کرنے کے بعد ہر انکوائری سے بچ جاتا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کے پاکستانی کنٹرول جموں کشمیر میں غریب لوگوں کا خون چوسنے والے اتنے طاقتور ہیں کے ان کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا
صداقت مغل کشمیری نے کہا کے نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں ہونے والے کرپشن اور لوٹ مار کے مطلق اگر کوئی انکوائری ہوی ہے تو عوام کو اس سے اگاہ کیا جائے اور گریٹ 14 سے اوپر کے ملازمین کے خلاف انکوائری بنتی ہے نا کے چھوٹے ملازمین کے خلاف
صداقت مغل کشمیری نے کہا کے اگر نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن کرنے والے سانپوں کو قانون کے کٹہرے میں نا لایا گیا تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے کیونکہ نیلم کے لوگوں اپنے خون پسینہ سے اس ادارے کو ٹیکس چند نوسربازوں کی عیاشیوں کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے دیتے ہیں جس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کیونکہ نیلم کے لکھے پڑھے نوجوان بیورن ریاست دھکے کھا رہے ہیں ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے یقیناً کسی ریایت کے مستحق نہیں اس لیے مظفرآباد حکومت کا فرض ہے کے نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں ہونے والے کرپشن کے مطلق قانون کے عین مطابق منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرواہے بصورت دیگر کرپشن کرنے اور عوام کا استصال کرنے والے اس ادارے کو نیلم کے لوگ ہر قسم کا ٹیکس دینا بند کریں۔



