شیر افضل مروت 18 مارچ کو FIA میں طلب

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 18 مارچ کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کی انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انہیں 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

Exit mobile version