منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع میں راشن بیگز کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ابتک کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ راشن بیگز کی تقسیم کا سلسلہ تیز کیا جائے، مزید سٹاف کی ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ کو جلد ازجلد حاصل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ منڈی بہاؤالدین کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس
