ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈز بورڈ کا اجلاس

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ موصول ہونے والی339 درخواستوں پر 1کروڑ59 لاکھ 9 ہزار روپے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات کے منعقد ہوا،ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ ناظر محمد یوسف اس موقع پر موجود تھے۔انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد بوٹا نے بہبود فنڈ بورڈ کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کے لئے 65درخواستوں کی منظوری دی گئی، ملازمین کے بچوں کو مجموعی طور پر8 لاکھ 70 ہزار روپے تعلیمی وظائف کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ گریڈ 1 تا 10 اور گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کے اہلخانہ کی ماہانہ امداد کے لئے19درخواستوں پر مجموعی طور پر7لاکھ44ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بہبود فنڈ بورڈ نے تجہیز و تکفین کے اخراجات کی مد میں 114 درخواستوں پر39 لاکھ90ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی، شادی گرانٹ کے لئے141 درخواستوں پر 77 لاکھ 55 ہزارروپے گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے ہدایت کی کہ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اورفنڈز کے اجرا کا تمام عمل بروقت مکمل کیا جائے۔تمام درخواست گزاروں کو جلد از جلد رقم کی ادائیگی کی جائے۔

Exit mobile version