اپریل 18, 2026

ڈائریکٹر فنانس کالجز سندھ ڈاکٹر محمد قاسم راجپر محکمہ تعلیمات کالجز کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر

حیدرآباد( پ ر)ڈائریکٹر فنانس کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم راجپر محکمہ تعلیمات کالجز سندھ کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔انہیں محکمہ کی کارکردگی کو میڈیا میں مزید اجاگر کرنیکے لیے بطور میڈیا کنسلٹنٹ اضافی ذمّہ داری سونپی گئی ہے۔ اس ضمن میں کالج ایجوکیشن اور دیگر شعبہ جات کے ساتھی افسران، پروفیسرز، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، لائبریرینز اور احباب نے بہترین شخصیت کے مالک اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کالجز سندھ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رہے ڈاکٹر قاسم راجپر کو مبارکباد دی ہے۔ اس ضمن میں سندھ کالج گیمز سمیت مختلف اسپورٹس ایونٹس کے لیئے بطور میڈیا کووآرڈینیٹر اور حالیہ چھٹے سندھ کالج گیمز 2024 میں سینٹرل و میڈیا کمیٹی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ اور دیگر ممبرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد قاسم راجپر اہل قلم ہیں اور میڈیا میں انتہائی فعال، معتبر اور وسیع تجربے کے مالک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوران گیمز میڈیا کے لیئے انکی سرپرستی اور رہنمائی کافی سودمند ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے اس ضمن میں محکمے کی جانب سے بطور میڈیا کنسلٹنٹ اضافی ذمّہ داری سونپے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیمات کالجز سندھ کی کارکردگی کو میڈیا میں مزید اجاگر کرنیکے لیئے موئثر اقدامات کرینگے۔