منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے سی ایم گورننس انیشیٹوز کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی چوہدری اختر عباس بوسال،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ممبر کمیٹی حمیدہ وحید الدین اور دیگر متعلقہ افسران و ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج،رمضان بازار،ستھرا پنجاب مہم سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت اب تک 25ہزار مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج،رمضان بازار،اورستھرا پنجاب مہم پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان اقدامات کے ذریعے عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے۔
نگہبان رمضان پیکج کے تحت اب تک 25ہزار مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ
