اپریل 17, 2026

مظلوم کی بے لوث مدد اور مثبت صحافت ہی تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کی پہچان ہے: راجہ تنویر آفتاب

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ایک ایسا ادارہ ہے جو سرائے عالمگیر کی صحافی برادری کا اپنا گھر ہے. سرائے عالمگیر اور گردونواح میں اگر کسی کی حق تلفی ہو رہی ہے تو وہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر رابطہ کرے تو ان شااللہ اس کی داد رسی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار راجہ تنویر آفتاب سرپرست تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا مظلوم کی بے لوث مدد کرنا اور مثبت صحافت ہی ہمارے ادارے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کی پہچان ہے