پنڈی بھٹیاں ( پ ر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر چوہدری غلام مرتضی جٹ نے کہا ہے کہ قومی میڈیا پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کے چوتھے ستون میڈیا کے کردار کو مزید نمایاں اور موثر بنایا جاسکے قومی میڈیا پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار ،ذمہ داریوں اور حقوق کی جامع تشریح ضروری ہے تاکہ قومی یونٹی ،پاکستان کی ترقی سلامتی اور کردار کیلٸے بہتر انداز میں کام کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر صوبے کا اپنا صحافتی قانون ہے اس سلسلے میں ہم جامع قومی میڈیا پالیسی کے ڈرافٹ کی تیاری میں مصرف ہیں اور ملک گیر رابطہ مہم چلا رہے ہیں اور 14 اگیست کو ملک بھر میں میڈیا کا پہلا ریفرنڈم کروانے جا رہے ہیں
پنڈی بھٹیاں میں صدر APRNS چوہدری غلام مرتضی جٹ نے انجمن صحافیاں پریس کلب رجسٹرڈ پنڈی بھٹیاں کے چیئرمین سینئر جرنلسٹ شیخ عبد الخالق قادری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی تیمارداری کی اس موقع پر
انجمن صحافیاں پریس کلب رجسٹرڈ پنڈی بھٹیاں کے
جنرل سیکرٹری مبشر الحسن قادری میاں عرفان حیدر اعوان سر پرست اعلیٰ غضنفر عباس سیال سابق صدر رانا تیمور شہزاد سابق نائب صدر اور سنیئر جرنلسٹ ذوالفقار علی بھٹہ شامل ہیں موجود تھے
قومی میڈیا پالیسی کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار ،ذمہ داریوں اور حقوق کی تشریح ضروری ہے، صدر APRNS
