اہل ڈنگہ کو دھماکہ ایکسپریس کا سٹاپ جلد ملے گا : قیصر اسحاق مغل کے مطالبے پر ایم این اے نصیر عباس سدھو کی یقین دہانی

ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم) ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس کی مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور مرکزی شخصیات سے اہم میٹنگ ۔ دفتر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کمالہ روڈ میں میٹنگ کے دوران قیصر اسحاق مغل، میاں کامران ادرلیس، مرزا فاروق زمان چوہدری رخسار اصغر مکر الحاج محمد حسین ٹو پہ شیخ عمران فیصل سمیت کراکنان موجود تھے جہاں سابق میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل نے مطالبہ کیا کہ دھما کہ ایکسپریس ڈنگہ کے دوسرے شہروں سے آنے جانے والے تاجران اور اہل ڈنگہ کے لئے دھما کہ ایکسپریس ایک تو وقت درست نہیں دوسرا صرف ایک بار ڈنگہ آتی ہے۔ اس کے دو چکر مقرر کئے جائیں اور ٹائم وہ رکھا جائے جو طلباء تاجران اور ڈنگہ آنے والے خریداروں کے لئے مناسب ہو ۔ جس پر چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے کہا کہ قیصر اسحاق مغل مجھے مطالبہ کی درخواست لکھ کر چند معززین کے دستخط کروادیں میں پہلی فرصت میںمسئلہ حل کرواؤں گا ۔ مرزا فاروق زمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود ڈنگہ میں دونوں اوقات میں گیس موجود نہیں ہوتی جس کا اہل ڈنگہ کو بے حد مسئلہ ہے ۔ انہوں نے فوری طور پر کہا کہ آج ہی ڈسٹرکٹ سوئی گیس ناردن اتھارٹی سے بات کر کے سحر و افطار کے اوقات میں پریشر درست کروا دوں گا ۔ استاد رانا محمد اسلم نے کہا کہ ڈنگہ میں کھلاڑیوں کے لئے گراؤنڈ موجود نہیں ۔ میاں طارق محمود نے سپورٹس اسٹیڈیم کا مسئلہ شروع کیا تھا مگر وہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔ اہل ڈنگہ کے پاس کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے ۔ اس پر چوہدری نصیر احمد عباس نے یقین دہانی کروائی کہ میں میاں طارق محمود سے فائل لے کر اس کے حل کی پوری کوشش کروں گا ۔ کھیل تو نو جوانوں کا حق ہے ان کو حق ضرور ملے گا ۔ رانا صاحب نواز نے کہا کہ واپڈا کے معاملات کا جائزہ لیں تا کہ عملہ بر وقت لوگوں کی شکایات دور کرے۔ انہوں نےکہا کہ جلد ایس ڈی او ڈنگہ سے ملاقات کروں گا اور معاملہ کا جائزہ لوں گا۔

Exit mobile version