سیکریالی: 15 ویں سالانہ عظیم الشان کانفرنس "ذکرِ حبیب (ﷺ)” اور جلسہ دستارِ فضیلت 4 نومبر کو منعقد ہوگا

ڈنگہ/سیکریالی: نجم العلوم نوریہ جلالیہ سیکریالی اور تحریکِ صراطِ مستقیم سیکریالی کے زیرِ اہتمام 15 ویں سالانہ عظیم الشان کانفرنس "ذکرِ حبیب (ﷺ)”، جلسہ دستارِ فضیلت اور سالانہ ختمِ پاک کا انعقاد 4 نومبر (بروز بدھ) بعد نمازِ مغرب نجم العلوم نوریہ جلالیہ سیکریالی میں کیا جا رہا ہے۔ یہ سالانہ ختمِ پاک صوفی قاضی محمد عبد الحق کے 45ویں، مولانا قاضی محمد عبد الرحمن کے تیسرے اور حافظ الحدیث قاضی محمد سلیمان جلالی کے 41ویں عرس کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

تقریب کی صدارت جانشینِ شیخ القرآن علامہ مولانا محمد قدیس رضا (خطیب مرکزی جامع مسجد ڈنگہ) کریں گے جبکہ سرپرستی قاضی محمد الیاس جلالی کے سپرد ہوگی۔ محفل کا مرکزی اور خصوصی خطاب شیخ الحدیث والتفسیر مفتی پیر سائیں غلام رسول قاسمی (آستانہ عالیہ جھوک فقیر، پنڈ دادنخان) ارشاد فرمائیں گے۔

تقریب میں جید علماءِ کرام، مشائخِ عظام اور نعت خوان حضرات خصوصی شرکت کریں گے، جن میں علامہ مولانا محمد عبدالصبور سیالوی، مفتی محمد زمان جلالی، پیر سید ماجد حسین شاہ، پیر فیض الرسول سیفی، مولانا محمد عدیل جلالی اور قاری اختر حسین جلالی شامل ہیں۔

اس روح پرور اجتماع میں حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب حفاظِ کرام (حافظ سید محمد فرحان، حافظ محمد عدنان، اور حافظ محمد ریحان) کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔ محفل کی میزبانی کے فرائض مولانا قاری محمد عطاء الرحمٰن، مولانا قاری محمد ثاقب رضا نقشبندی اور قاری محمد شاہد افضل سر انجام دیں گے۔

Exit mobile version