اکتوبر 30, 2026

کھاریاں: ڈی ایس پی سٹی چوہدری ظفر اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب، پولیس آفیسرز کی بڑی تعداد میں شرکت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی ایس پی CIA گجرات چوہدری شاہد محمود گجر نے ڈی ایس پی سٹی گجرات چوہدری ظفر اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

زم زم ریسٹورنٹ کھاریاں پر منعقدہ تقریب میں ضلع گجرات کے پولیس آفیسرز نے بھرپور شرکت کی۔ ایس پی گجرات حافظ امتیاز احمد نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں بریگیڈیئر چوہدری نعیم اقبال، چوہدری اظہر رندھیر، ڈی ایس پی کھاریاں احسان ظفر سندھو، ڈی ایس پی سرائے عالمگیر چوہدری نعیم اقبال، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ڈاکٹر ممتاز احمد میکن، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری طارق علی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گجرات چوہدری اختر چیمہ، ڈی ایس پی صدر گجرات چوہدری محمد اعظم ڈھڈی، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری ندیم اقبال گجر، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تصور اقبال تارڑ، انسپکٹر CIA گجرات عرفان احمد، محمد زمان احسن سابق صدر KPC، جبار علی ساگر نائب صدر KPC، ملک سیف و دیگر شامل تھے۔