کھاریاں: گورنمنٹ پرائمری سکول چک فاضل سے درختوں اور فرنیچر کی مبینہ فروخت، انکوائری کا مطالبہ

کھاریاں (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول چک فاضل سے درختوں اور فرنیچر کی مبینہ فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول چک فاضل گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑا ہے، جبکہ اب سکول کی املاک کی غیر قانونی فروخت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ساجد نامی کلرک پر سکول کے درخت فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ سکول کے بنچ مبینہ طور پر ایک ایک ہزار روپے میں فروخت کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سکول کی طویل بندش اور سرکاری املاک کی فروخت پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ عوام نے شفاف انکوائری کروانے اور ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version