اسلام آباد (پریس ریلیز) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (HDA) پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ سے مرکزی نائب صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر منور رؤف نے آج HDA پاکستان کے مرکزی دفتر میں اہم تنظیمی ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیمی امور، مستقبل کی حکمت عملی، ہومیوپیتھی کی ترقی و ترویج اور معالجین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ 25 اکتوبر 2026ء کو نور میرج ہال، غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے HDA پاکستان کے سالانہ پروگرام اور افتتاحی تقریب کی تیاریوں، ترتیب اور انتظامات پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔
ملاقات کے دوران سالانہ پروگرام کو منظم انداز میں منعقد کرنے اور تقریب کے انتظامی معاملات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر منور رؤف نے بہاولپور کی قدیم ثقافتی روایت کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ کو بہاولپور کی مشہور اجرک بطور ثقافتی تحفہ پیش کی۔ مرکزی صدر نے اس تحفے کو خوشی اور تشکر کے ساتھ قبول کیا۔ یہ تحفہ بہاولپور کی ثقافتی روایات اور علاقائی شناخت سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
مرکزی صدر HDA پاکستان ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ سے نائب صدر کی ملاقات، 25 اکتوبر کے سالانہ پروگرام کی تیاریوں پر مشاورت
