سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی، پیرا فورس اور محکمہ انہار کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میرپور روڈ، راجڑ کلاں، قصبہ چوک اور جگو ہیڈ سمیت متعدد علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی مقامات پر قائم کھوکھے، دکانیں اور دیگر غیر قانونی تجاوزات ہٹوا دی گئیں۔
تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ حکام کے مطابق شہر اور گردونواح میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
