حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان: پیٹرول 1 روپے 20 پیسے مہنگا، ڈیزل 17 پیسے سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 15 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

Exit mobile version