حیدرآباد: 27 ویں خاور شاہ نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سندھ کی بیس بال ٹیم کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد 14 اکتوبر کو حیدرآباد میں کیا جائے گا۔
سیکرٹری جنرل سندھ بیس بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ کے مطابق اوپن ٹرائلز 14 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے پبلک اسکول حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر پبلک اسکول حیدرآباد پہنچ کر سیکرٹری جنرل پرویز احمد شیخ کو رپورٹ کریں۔
سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا کہ 27 ویں خاور شاہ نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے 8 نومبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے سندھ کی بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
