افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کا یہ المناک حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، جن میں سے 60 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 80 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے تمام 60 سے زائد افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔
عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) کے مطابق اب تک سمندر سے برآمد کی گئی لاشوں میں 42 لاشیں خواتین کی ہیں۔
آئی او ایم کا مزید کہنا ہے کہ ہر سال قرن افریقا (ایتھوپیا، صومالیہ، اریٹریا، اور جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکینِ وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک پہنچنے کے لیے یہ انتہائی خطرناک اور جان لیوا سمندری سفر کرتے ہیں۔
