سی ای او ہیلتھ گجرات کی ہدایت: ڈی ڈی ایچ او کھاریاں کا مریم نواز کلینک اور آر ایچ سی ملکہ کا تفصیلی دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر اسامہ طاہر نے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ای پی آئی محمد اسماعیل چدھڑ کے ہمراہ مریم نواز کلینک ٹھوٹھہ رائے بہادر اور رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، انتظامی و آپریشنل امور اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر اسامہ طاہر نے ہدایت کی کہ ہر بچے کی ویکسینیشن کے فوراً بعد اس کا اندراج الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) میں لازمی یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر تحصیل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن مظہر حسین بھی موجود تھے۔

رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں ڈی ڈی او ہیلتھ نے عملے کی حاضری کے ساتھ ساتھ ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور چیک کیے۔ اس موقع پر انچارج ڈاکٹر اورنگزیب نے ہسپتال کے آپریشنل معاملات پر تفصیلی بریفننگ دی، جبکہ دورے پر موجود افسران کی جانب سے مریضوں سے طبی سہولیات کے معیار کے حوالے سے براہِ راست فیڈ بیک بھی حاصل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات کے مؤثر ریکارڈ اور صحت مراکز کی مسلسل نگرانی کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version