یونان پلٹ 38 سالہ اوورسیز پاکستانی کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقتول افتخار احمد چار سال بعد یونان سے اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان واپس آیا تھا۔
مقتول افتخار احمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ سے تھا جو پچھلے کئی سالوں سے یونان میں مقیم تھا اور محنت مزدوری کر کے اپنی فیملی کی کفالت کر رہا تھا۔
مقتول چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اپنے گھر کا واحد سہارا تھا۔ حجام کی دکان سے گھر جاتے ہوئے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اسے نامعلوم افراد کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی یونان میں مبینہ طور پر ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کی رنجش کی بنا پر اس کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
