اسلام آباد: چوہدری مشاہد رضا کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی شرکت

پھالیہ (بیوروچیف): الکریم ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و کنوینر پاکستان چوہدری مشاہد رضا گجر کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان، سابق چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان، محمد پرویز راٹھور اور ڈاکٹر منصور خان شیروانی سمیت دیگر معزز دوست احباب شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف امور بالخصوص ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل جب معزز مہمان الکریم ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو میزبان چوہدری مشاہد رضا، چیف ایگزیکٹو الحرمین گروپ آف انڈسٹریز چوہدری ظہیر مجاہد ایڈووکیٹ اور ان کے عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ معزز مہمانوں نے اس پرخلوص عشائیے پر چوہدری مشاہد رضا اور چوہدری ظہیر مجاہد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محبتوں کو سراہا۔

Exit mobile version