واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری نہیں دیں گے۔ یہ اعلان جی سیون (G7) ممالک کی جانب سے آئندہ 4 ماہ میں 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے یورپی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے اپنے ذخائر سے ڈیزل ریلیز نہ کیا تو امریکا انہیں ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔
دوسری جانب، برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار بڑھ کر ریکارڈ 2 پاؤنڈ فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔





