گجرات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات فیصل شہزاد نے ضلع بھر کے تھانہ جات کے پی ایس اے (PSA) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تھانہ جات میں عوام کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز، سائلین کی شکایات کے ازالے، پولیسنگ کے امور، ریکارڈ کی تکمیل اور پی ایس اے کی ذمہ داریوں کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس کے دوران ڈی پی او گجرات نے پی ایس اے (PSA) کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں آنے والے تمام شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور فوری طور پر حل کیا جائے کیونکہ پولیس کا اصل مقصد عوام کو بروقت اور مؤثر سروس فراہم کرنا ہے۔





