اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3,296 روپے 23 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ستمبر کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3,052 روپے 9 پیسے تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی صارفین کے لیے قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
