انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 15 اکتوبر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ یکم اکتوبر سے ملک میں ‘لیٹ فائلر’ کی کیٹیگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے، اور تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر انفرادی افراد کا جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک ہو گا، جبکہ ‘لیٹ فائلر’ اے او پی کا جرمانہ 10 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے اور کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات فراہم کرنے پر سخت کارروائی ہو سکتی ہے، جبکہ واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر قانونی ذرائع بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Exit mobile version