دبئی: دبئی پولیس نے مختلف اہم شاہراہوں پر سرگرم بھیک مانگنے والے ایک 22 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کے افراد شاہراہوں پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو روک کر سفر کے اخراجات کے نام پر رقوم مانگا کرتے تھے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی پولیس کی ڈیجیٹل سروس "آئی سروس” پر ایک شہری کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔





