اکتوبر 1, 2026

امریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے 40 ہزار بم تحفے میں دینے کی منظوری دی، ٹکر کارلسن کا دعویٰ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقد اور معروف صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم بطور تحفہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکا میں ‘نیشنل پبلک ریڈیو’ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے انکشاف کیا کہ ان بموں کی تباہ کاری ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے 6 گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بم اسرائیل کو بطور تحفہ دیے جا رہے ہیں کیونکہ اس کی خریداری کے لیے فنڈز بھی امریکا ہی فراہم کر رہا ہے، جس کی منظوری امریکی کانگریس نے دی ہے۔

ٹکر کارلسن کے مطابق، کانگریس کے وہ چار ارکان جو اس تحفے کی فراہمی میں پیش پیش رہے، وہ اسرائیلی لابی سے سب سے زیادہ چندہ حاصل کرنے والوں میں سرِفہرست ہیں۔