اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 30 ستمبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
