اکتوبر 1, 2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ڈیفنس ویک اور حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے مکمل طور پر پاک ہو جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اس تاریک دور میں ہرگز واپس نہیں لوٹے گا جو دشمن دیکھنا چاہتا ہے، جبکہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتے ہیں لیکن اللہ نے چاہا تو یہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن جنوبی ایران کے دونوں جانب سمندر کو اپنا کھلواڑ بناتا تھا، مگر آبنائے ہرمز کا دفاع کرنے والوں کی جرات و بہادری کی وجہ سے اب دشمن بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے شہید سید حسن نصراللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ہیرو عرب کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت قرار دیا۔