امریکی افغانستان وار کمیشن کا وفد جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچا جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران افغانستان میں امریکی جنگ کے دوران پاکستان کی معاونت پر گفتگو کی گئی جبکہ فیلڈ مارشل نے تنازع کی تشکیل میں کردار ادا کرنے والی سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے طویل جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور علاقائی تناظر اور پاکستان کے تجربات کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد نے افغانستان میں تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور لازوال قربانیوں کا کھل کر اعتراف کیا اور علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو بے حد سراہا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے علاقائی سکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
