اکتوبر 1, 2026

سوہاوہ وڑائچاں تا سیدا سگھر روڈ کھنڈرات میں تبدیل عوام پریشان

پھالیہ ( مجزین حسین بلال ) سوہاوہ وڑائچاں سے سیدا سگھر جانے والی مرکزی سڑک جو گجرات سرگودھا روڈ سے جڑتی ہے اور درجنوں دیہات کو آپس میں ملاتی ہے طویل عرصے سے عدم توجہی کا شکار ہے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ نے اسے کھنڈرات کی شکل دے دی ہے جس کے باعث مقامی لوگ سخت مشکلات میں مبتلا ہیں
یہ اہم راستہ نور جمال چک خواجہ سیدا چک چھوہرانولہ چاڑانوالہ رجوعہ ہیگر خورد سینتھل سیدا سگھر اور دیگر دیہات کو پھالیہ سے جوڑتا ہے لیکن خراب حالت کے باعث آمدورفت متاثر ہو چکی ہے عوام کا کہنا ہے کہ اگر سڑک کی مرمت یا از سر نو تعمیر کر دی جائے تو سفر نہ صرف آسان ہوگا بلکہ وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ممکن ہو گی
اس شاہراہ پر عثمان فش ہیچری گڈھو سلطان بھی قائم ہے جو علاقے کی سب سے بڑی فش ہیچری ہے یہاں سے روزانہ درجنوں گاڑیاں مچھلی منڈی اور مختلف شہروں کو جاتی ہیں بارش کے دنوں میں کیچڑ اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں سے گزرنا مزید دشوار ہو جاتا ہے چوہدری شمویل مجتبٰی وڑائچ اور
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوہاوہ وڑائچاں گڈھو سلطان رجوعہ بھنڈر خورد سیدا سگھر اور قریبی دیہات کے ہزاروں لوگ اس سڑک پر سفر کرتے ہیں مگر خراب صورتحال نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عوام نے حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی فوری تعمیر و بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔