ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کا پانچواں اجلاس، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت صفائی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ

جہلم (محمد زاہد خورشید) ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کے پانچویں اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کی، جس میں ضلع بھر میں جاری صفائی آپریشنز، فیلڈ سرگرمیوں اور سروس ڈیلیوری کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے جاری صفائی آپریشنز اور اب تک کی کارکردگی پر ایک جامع بریفنگ پیش کی۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو مستقل طور پر برقرار رکھا جائے۔

Exit mobile version