کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی وژن اور چیف آفیسر ایم سی کھاریاں کی ہدایت پر کھاریاں کے عوام کی سہولت کے لیے گلیانہ روڈ اور اوور ہیڈ برج پر موجود تمام اسٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کا بنیادی مقصد کھاریاں کے رہائشیوں اور مسافروں کو رات کے وقت سفر کی بہترین اور محفوظ ترین سہولیات فراہم کرنا، اندھیرے کے باعث ہونے والے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کو یقینی بنانا اور شہریوں کو زندگی کی ہر ممکن آسائشیں فراہم کرنا ہے۔
شہر کی تعمیر و ترقی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے میونسپل کمیٹی (ایم سی) کھاریاں ہمیشہ سے عوامی خدمت اور شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہی ہے۔ اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سے نہ صرف رات کے وقت ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے بلکہ سڑکوں پر آمدورفت بھی مکمل طور پر محفوظ ہو گئی ہے جس پر اہلیانِ کھاریاں کی جانب سے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے





