منڈی بہاءالدین: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی، دورانِ ڈکیتی استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

منڈی بہاءالدین پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے، اور اسی سلسلے میں تھانہ سول لائن پولیس نے ایک موثر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے انکشاف پر سنگین ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ برآمد شدہ اسلحہ مختلف مقامات پر ہونے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف تمام ضابطے کی قانونی کارروائی تیزی سے جاری ہے اور اس حوالے سے مزید گہرائی سے تفتیش کا عمل بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اس کامیاب کارروائی کے بعد ڈی پی او منڈی بہاءالدین کامران عامر خان نے پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version