کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) حسبِ روایت رواں سال بھی پنجاب بھر میں کھاریاں بار کا الیکشن اپنی مکمل انتخابی رونقوں کے ساتھ خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ صدارت کے عہدے کے لیے دونوں اہم گروپوں کی جانب سے انتہائی مضبوط اور تگڑے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ کھاریاں بار کے ان انتخابات کی یہ خاص بات ہے کہ یہاں امیدواروں سے کہیں زیادہ بار کے سینئر اور جوزئر وکلاء اپنے اپنے گروپ کی فتح کے لیے دن رات ایک کرتے اور ایڑی چوٹی کا زور لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔
علاوہ ازیں، کھاریاں بار کے وکلاء اس روایت کو بھی بخوبی نبھاتے ہیں کہ وہ انتخابی گہما گہمی کے باوجود باہمی احترام کے اصول کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کے اختتام پر ہارنے والا امیدوار سب سے پہلے جیتنے والے امیدوار کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کرتا ہے، جو اس بار کی شاندار روایات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
