ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ صدارت پولیس اجلاس، جوانوں کے مسائل سنے گئے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) پولیس لائن گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ صدارت ایک اہم پولیس اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز، اے ایس پی نجیب اللہ خان ننگیالے سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پیز، ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچز اور دیگر پولیس نفری نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی پی او نے افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود (ویلفیئر)، فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی اور ہر وقت ڈیوٹی کے لیے الرٹ اور چوکس رہنے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہترین انداز میں ادائیگی ان کی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version