حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس: پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ناگزیر، بصورت دیگر معیشت تباہ ہو جائے گی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے دو ماہ سے زائد عرصے سے پرامن جدوجہد کر رہی ہے، جس کے ذریعے عوام میں اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف بھرپور شعور بیدار ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مگر اس کی وجہ سے مہنگائی کا ایسا طوفان آتا ہے جو روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کے اس دعوے کو سراسر جھوٹ قرار دیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت پٹرولیم لیوی عائد کرنا لازمی تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں جن کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، اور اگر پٹرول سستا نہ کیا گیا تو ملک کی پہلے ہی دباؤ کا شکار معیشت مکمل طور پر بیٹھ جائے گی۔

Exit mobile version