راجہ عباس وینس کا سرائے عالمگیر پریس کلب اور PFUJ کے وفد کے اعزاز میں ڈنر، پریس کلب کی بلڈنگ بنانے پر زور

سرائے عالمگیر:( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عباس وینس آف اورنگ آباد کی جانب سے اسلام پورہ میں اپنی رہائشگاہ پر سرائے عالمگیر پریس کلب اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے ضلعی وفد کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سرائے عالمگیر پریس کلب کا وفد صدر ارشد حسین قاضی کی قیادت میں شریک ہوا، جبکہ تقریب میں چیئرمین چوہدری ارشد محمود، جنرل سیکرٹری سید علی حسن، گروپ لیڈر احتشام راٹھور، قائد صحافت ضلع گجرات شاہد چوہدری، سینئر صحافی ڈاکٹر تصور، میڈم صائمہ سحر، فنانس سیکرٹری احتشام بٹ، سیکرٹری نشریات شہباز چوہدری، ڈاکٹر عرفان مغل، سید اظہر شاہ، سید عاصم رضا، عمر بیگ، مرید سلطان اور شاکر علی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عباس وینس نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور سرکاری دفاتر میں رشوت کے پرانے کلچر کو ختم کر کے مظلوم عوام کی آواز بنے ہیں۔ عشائیہ کے دوران صحافتی امور، عوامی مسائل اور صحافی برادری کو درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پریس کلب کے وفد نے عشائیہ کے بعد سرائے عالمگیر میں پریس کلب کی باقاعدہ بلڈنگ کے قیام پر بھی کام کرنے پر زور دیا۔

Exit mobile version