واشنگٹن: صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکی میڈیا کا محاذ آرائی کا فیصلہ، بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کی جانب سے صدر ٹرمپ کی کوریج کا بائیکاٹ

واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کی اسناد منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کے اقدام پر فاکس نیوز، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور سی این این نے مشترکہ طور پر احتجاجی محاذ کھول دیا ہے۔ مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام کا حق ہے کہ وہ آزاد معلومات حاصل کریں اور کسی بھی انتظامیہ کو تنقیدی اداروں کو محدود کرنے کا حق حاصل نہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس پول نے بھی اعلان کیا ہے کہ آج سے صدر ٹرمپ کی پول کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس کا کوئی متبادل نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے پیر کو بھی اپنے دفاع میں مؤقف اپنایا ہے کہ یہ آزاد پریس کے خلاف نہیں بلکہ ملک میں کینسر کی طرح پھیلنے والی ‘فیک نیوز’ کے خلاف کارروائی ہے، اور ساتھ ہی دیگر نیوز اداروں کے دروازے بھی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بغیر کسی مخصوص خبر کی نشاندہی کے کی جانے والی اس پابندی نے وائٹ ہاؤس اور امریکی میڈیا کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

Exit mobile version