پاکستان اور سعودی عرب کا بڑا فیصلہ: سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انتہائی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تاریخی پیشرفت ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا کی شرط ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی و سفارتی رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں میں بے پناہ سہولت پیدا کرے گا۔ نائب وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسٹریٹیجک شراکت داری اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کے یہ اقدامات دونوں برادر ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائیں گے۔

Exit mobile version