کھاریاں بار انتخابات 2027: اتحاد و الائنس گروپ نے چوہدری محمد طارق امرہ کو صدر اور چوہدری زاہد عالم کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار فائنل کر دیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سالانہ کھاریاں بار انتخابات 2027 کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ طور پر آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت اتحاد و الائنس گروپ کے زیرِ اہتمام کھاریاں بار روم میں ایک پروقار اور خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ شرکاء اور وکلاء برادری کی بھرپور تائید و مشاورت کے بعد اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں متفقہ طور پر سینئر قانون دان چوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ کو سالانہ صدارتی نشست کے لیے جبکہ چوہدری زاہد عالم ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کے منصب کے لیے امیدوار فائنل کر دیا گیا ہے۔

اس اہم انتخابی اجلاس اور باضابطہ اعلان کے موقع پر شریک تمام معزز وکلاء کی خاطر تواضع کے لیے خصوصی ظہرانہ بھی دیا گیا، جس میں بار کے مسائل، وکلاء برادری کے فلاحی امور اور آئندہ کی انتخابی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قیادت اور نامزد امیدواروں کی جانب سے بار کے وقار، انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کلیدی کردار اور پروفیشنل حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Exit mobile version